مصطفی کمال کا اپریل میں پہلا جلسہ کرنے کا اعلان

Mustafa Kamal Pc New Khi 13-03

کراچی:مصطفی کمال نے اپریل کےدوسرےہفتےمیں اپنی سیاسی جماعت کا پہال جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔انھوں نے کہا کہ یہ جلسہ پاکستان کی سیاست کاتعین کرےگا۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ لوگ ہم سےرابطےکررہےہیں،سب تیاری کریں۔ مصطفیٰ کمال نے اپیل کی کہ جلسےوالےدن مائیں،بہنیں سب گھروں سےنکلیں۔ مصطفیٰ کمال نے ملک اوربیرون ملک سےویلکم کرنےوالوں اور لوگوں کے اعتماد کےا ظہاراورتعاون پرکا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ باربارمنع کرنےکےباوجودلوگ وفدکی شکل میں آرہےہیں۔ ہمارےپاس جگہ نہیں ہے اس ہی لئے لوگوں کو کہنا پڑرہا ہے کہ کم لوگ لے کرآئیں۔ مصطفیٰ کمال نے تسلیم کیا کہ عوام نےہمارےکاندھوں پرنئی ذمہ داری ڈال دی ہے۔

انھوں نے فاروق ستار کی جانب سےایم کیو ایم کے اسیر قیدیوں کی وفاداری تبدیل کرنے کے الزامات کا ہنس کر جواب دیا اور کہا کہ فاروق ستارکودونوں ہاتھوں سےسلام کرتاہوں۔ فاروق ستارمعصوم اورعظیم آدمی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسیرکارکنوں کوآفردیکرچھوڑنےکی بات حیرت انگیزہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پہلی مرتبہ اپنےاسیرلوگوں کو تسلیم کررہی ہے ۔پہلے تو یہ کہاجاتاتھاکہ اپنی مرضی سےانڈیاگئے اور وہاں سے را کےایجنٹ بن کرآئے۔

اس سے قبل انیس قائم خانی نے بتایا کہ افتخارعالم کومیڈیاسیل،انتظامی امورکاانچارج بنادیاگیا ہے۔ کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے۔ انیس قائم خانی نے واضح اعلان کیا کہ پیر کو تین بجے اہم پریس کانفرنس ہوگی۔

جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ پیرکوپریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کی کون سے وکٹیں گر رہی ہیں؟ اس پر انیس قائم خانی نے جواب دیا کہ کرسیوں گن کر تعداد کا اندازہ کرلیجئے گا۔ سماء

FAROOQ SATTAR

MUSTAFA KAMAL

Pakistan Politics

Pakistan Political Parties

anis qaim khani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div