کراچی امن و امان کیس: رینجرز کو درپیش مسائل پر تحریری رپورٹ جمع کرانیکا حکم
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں امن و امان سے متعلق کیس میں عدالت نے رینجرز کو درپیش مسائل پر تحریری رپورٹ جمع کرانے اور مستقل بنیادوں پر آئی جی سندھ تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران قائم مقام آئی جی اقبال محمود نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، جس پر جسٹس امیر ہانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان تو بڑھ گئے امن کیسے ہوگیا؟۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ انہوں نے اخبار پڑھا ہے، رینجرز کے پاس تو اختیارات ہی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز کے بیان سے لگتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہم آہنگی نہیں۔
چيف جسٹس نے ريمارکس دیئے کہ صوبے ميں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ مستقل آئی جی تک موجود نہیں۔
عدالت نے فوری طور پر آئی جی سندھ تعينات کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم ديا۔ سماء