اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائيکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پوليس اہلکار سميت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، گولياں لگنے سے ايک اہلکار زخمی بھی ہوا، تینوں حملہ آور پوليس وردی ميں ملبوس اور ايک ہی موٹر سائيکل پر سوار تھے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے اسلام چوک پر 2 پوليس موبائلز میں 15 سے 18 اہلکار موجود تھے تاہم ايک موٹر سائيکل پر سوار تین ملزمان پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے بھاگ نکلے۔

پوليس کے مطابق معمول کی چيکنگ جاری تھی کہ موٹر سائيکل سواروں نے روکنے پر فائرنگ کردی تينوں ملزمان پوليس کی وردی ميں ملبوس تھے

جاں بحق ہونے والوں ميں سپاہی محبوب اور راہ گير صابر حسين شامل ہيں، دونوں کی لاشیں اور زخمی اہلکار فاروق کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرديا گيا۔ سماء

زخمی

elections

defence

bond

Tabool ads will show in this div