ہرچیلنج کے لیے تیارہیں؛شاہد آفریدی
کولکتہ:ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں بھارت میں کھیل کر ہمیشہ مزا آیا۔ ہرچیلنج کے لیے تیار ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مشن پر موجود گرین شرٹس کے کپتان نے ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کھیل کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہم میگا ایونٹ میں ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، جسے جیتنے سے ٹیم کو اعتماد ملتا ہے۔ بھارت اس وقت بہت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے، پاکستان کو بھی اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم پر بہت دباؤ ہو گا لیکن کرکٹ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولکتہ کا ایڈن گارڈن گراؤنڈ فیورٹ ہے، یہاں ہمارا ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے۔ کپتان نے فاسٹ بولر محمد عامر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد عامر بہترین بالرہے اور اس وقت بھرپور فارم میں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت پہنچنے والی پاکستانی ٹیم نے آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں سخت سیکورٹی حصار میں پریکٹس کی۔ گرین شرٹس کل سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے جبکہ میگا ایونٹ کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلیں گے۔ سماءpractice session
eden garden
تبولا
Tabool ads will show in this div