لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.4 اور مرکز حافظ آباد کے قریب تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ننکانہ صاحب، قصور اور شیخو پورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی وزیرستان میں بھی محسوس کئے گئے۔ سماء

 

transport

Tabool ads will show in this div