الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ورکنگ پیپر تیار کرلیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ورکنگ پیپر تیار کرلیا،  کمیشن نے ووٹرز ٹرن آؤٹ 60 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ورکنگ پیپر کے مطابق انتخابات الیکڑانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے، حلقہ بندیوں کیلئے جدید جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم تیار کیا جائے گا، جبکہ انتخابات سے 6 ماہ قبل مستقل پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے جائیں گے۔

ورکنگ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں اور آئی ڈی پیز کے ووٹ کیلئے طریقہ کار بھی مرتب کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 60 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ سماء

paypal

hezbollah

resolve

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div