پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور عوامی رابطوں پر اتفاق

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان اور بحرین نے دفاع، سیکیورٹی اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔

شاہ بحرین کے دورہ پاکستان پر دفتر خارجہ نے پاک بحرین مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سال میں ایک بار سیکیورٹی ڈائیلاگ ہوں گے، پاک بحرین وزرائے  خارجہ کے مذاکرات آئندہ سال وسط میں ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے اعلٰی سطح کے سیاسی رابطوں اور تبادلوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیئے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div