تیزہواؤں میں جھولتی چھتریاں

Muree Main Chatteian Isb Pkg 12-03

مری: طوفانی بارش کے ساتھ جو ہوا چلی توچھتری کی بھی ایک نہ چلی۔ چھتری کی بے بسی نے سیاحوں کو پریشان کردیا۔

رنگ برنگی چھتریاں دکانوں میں تو بہت اچھی لگتی ہیں لیکن میدان میں آنے پران میں سے اکثر کی ہمت بھی جواب دے جاتی ہے، کچھ ایسا ہی ملکہ کوہسار مری میں ہوا۔

بارش سے سرسبز پہاڑوں میں گھری وادی کی دلکشی مزید دو چند ہوگئی۔ برکھا رت سے بچاؤ کیلئے سیاحوں نے چھتریوں کا سہارا لیا مگر ٹھنڈی اور تیز ہواؤں نے ان کی ایک نہ چلنے دی ۔

چھتری سے بات نہ بنی تو موسم کے دیوانوں نے چادروں سے کام چلایا۔

ہواؤں کا زور تھوڑا کم ہوا تو لڑکیوں نے اسٹائلش چھتریاں تانیں جبکہ کارٹون والی چھتریاں بچوں کی اولین پسند ٹھہریں ۔ مشکلات اپنی جگہ، سیاحوں نے سرسبز وادی کے حسین موسم سے بھر پور لطف اٹھایا۔ سماء

MURREE

Umbrella

Tabool ads will show in this div