حکومت مخالف ریلی کےلئے ن لیگی کارکنوں کا سیلاب لاھور میں امنڈ آیا

اسٹاف رپورٹر


لاہور: لاھور میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔۔ ن لیگ کی ریلی میں شرکت کے لئے کارکنوں کی ٹولیوں کی شکل میں آمد جاری ہے۔ شہر بھر میں یا تو بینر اور جھنڈے نظر آتے ہیں یا لیگی کارکنوں کے جُھنڈ تمام سڑکوں اور گلیوں میں امنڈتےچلےآ رھےھیں۔


 پارٹی کے کارکن اسے سیاسی تبدیلی کا پیش خیمہ تو شہری اسے صرف سیاسی جنگ قرار دیتے ہیں۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ریلی میں شرکت کے لئے پہنچ گئے ہیں۔۔


لاہور میں آج صرف ڈھول کی تھاپ سنائی دیتی یا کارکنوں کے نعرے، جو بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی قیادت کی آواز پر ریلی میں شرکت کررہے ہیں۔


 ناصر باغ سے بھاٹی گیٹ تک کارکن قافلوں کی شکل میں آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پنڈال سج چکا ہے۔ اور بھاٹی گیٹ پر مقررین کے لئے اسٹیج بنا دیا گیا ہے۔


 سڑکوں اور چوراہوں پر نصب بینرز، ہورڈنگز اور کارکنوں کا جوش و خروش دیکھ کر الیکشن کا گماں ہوتا۔۔ ناصر باغ میں بھی میلہ لگ گیا ہے۔


 مختلف شہروں سے لیگی کارکن نعرے اور بھنگڑے ڈالتے نطر آرہے ہیں۔ اور سیاسی درجہ حرارت میں تیزی کو حکومت کی تبدیلی سے تعبیر کررہے ہیں۔


ن لیگ  کی ریلی کے لئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔۔ جلسہ گاہ جانے والی سڑکیں بند ہیں اور ریلی اور جلسے کی حفاظت لئے پنجاب پولیس کے پچیس سو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سماٴ

میں

کا

Video

washington

hurricane

islamist

ن

wc

Tabool ads will show in this div