وزیراعظم ،آرمی چیف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/PM-IN-MADINA-PKG-12-03-16-Mukkaram.mp4"][/video]

PM IN MADINA PKG 12-03-16 Mukkaram

مدینہ منورہ: وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےروضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نماز فجر اور نوافل  ادا کئے ۔وزیر اعظم اور آرمی چیف وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف نے  روضہ رسول ﷺپر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور دیگر افراد بھی وزیراعظم کے ہمرا تھے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نے وہاں موجود افراد سے بھی ملاقات کی ۔وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدینہ منورہ سے وطن واپس روانہ ہوگئے،انہیں مدینہ منورہ کے نائب گورنر نے رُخصت کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔سماء

PM

ARMY CHIEF

Roza-e-Rasool

Madina Munawwar

Tabool ads will show in this div