پولیس کے دو اہم مقدمات کا تحریری حکم نامہ جاری

karachi-case-supreme-court-issues-show-cause-notice-to-igp-sindh-7911

کراچی: سپریم کورٹ نے پولیس تفتیشی فنڈ میں کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے کيس کا تحریری حکم نامہ جاری کرديا،جب کہ عدالت نے معاملہ نيب بھيجتے ہوئے چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا۔

کراچی سپریم کورٹ نے پولیس تفتیشی فنڈ میں کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا حکومت دیکھے کارروائی کے دوران آئی جی سندھ اور دیگرافسران کو عہدے پر رہناچاہئے یا نہیں۔

عدالت نے کہا تمام تر تحقیقاتی ریکارڈ کا تحفظ یقینی بنایا جائے، چیف سیکریٹری تمام ریکارڈ قبضے میں لیں۔ ریکارڈ تک صرف نیب حکام اور محکمہ جاتی کارروائی کرنے والوں کو رسائی دی جائے۔

آئی جی سندھ نے کمیٹی کے اراکین پر اعتراض کرتے ہوئے نظرثانی کی درخواستیں دیں جنہیں عدالت نے مسترد کردیا۔ سماء

IG sindh

karachi supreme court

Police investigating corruption fund

Illegal recruitment

Tabool ads will show in this div