اسلام آباد؛بارش کے باعث حادثات میں 4 افراد جاں بحق

Rain Accident Casualities Isb Pkg  11-03

اسلام آباد :مری روڈ پردو ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ دونوں حادثات بارش سے پھسلن کے باعث ہوئے ۔ آج صبح اسلام آباد کے نواحی علاقے مَل پور میں مسافر ویگن اور ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں ویگن ڈرائیور اور دومسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ویگن بُری طرح تباہ ہو گئی۔

دوسرا حادثہ بھی مری روڈ پر انگوری کے مقام پر ہوا جس میں ایک مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث پیش آیا۔ دونوں حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء

three killed

Tabool ads will show in this div