کراچی؛ نصف سے زیادہ علاقوں میں بجلی معطل

HDL 1000 11-03

کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں آج صبح ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کا سسٹم ٹرپ کر گیا جس کے باعث آدھے سے زائد شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق  ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور نصف سے زائد شہر بجلی سے محروم ہو گیا۔

متاثر ہونے والے علاقوں میں کورنگی، کلفٹن، ڈیفنس، صدر، برنس روڈ، لائٹ ہاؤس، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد اولڈ سٹی ایریا، گلشن اقبال، ملیر،شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد اور دیگرشامل ہیں۔ بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی، گھارو اور پپری پمپمنگ اسٹیشن پر بھی بجلی معطل ہونے سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی۔

K ELECTRIC

power break down

dhabiji

pumping stations

Tabool ads will show in this div