مقابلہ ایک سیٹ کا نہیں،دو نظاموں کا ہے
گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لڑائی کرسی کی نہیں بلکہ نظام کےخلاف جنگ کی ہے۔
گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مقابلہ ایک سیٹ کا نہیں بلکہ دو نظاموں کا ہے، نواز حکومت میں شریف خاندان امیر ہوجاتا ہے۔
اپنے صوبے کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قانون کی بالادستی سب سے بہتر ہے۔ کپتان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گوجرانوالہ کی عوام اپنی قسمت بدلنا چاہتی ہے تو الیکشن میں شریفوں کو ہرانا ہوگا۔ سماء