تسکین احمد،عرافات سنی کا باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار

bangladesh-bowlers-680x381

ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آفیشلز نے بنگلہ دیشی باﺅلرز تسکین احمد اور عرافات سنی کا باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو 14 روز کے اندر ٹیسٹ دینا ہوں گے تاہم نتائج آنے تک وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران باﺅلنگ جاری رکھ سکیں گے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہالینڈ کے خلاف میچ کے دوران دونوں باﺅلرز کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہالینڈ کے خلاف میچ کے بعد میچ آفیشلز نے تسکین احمد اور عرافات سنی کے ایکشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

CRICKET-BAN-ZIM

انہوں نے آئی سی سی کے فیصلے پر تشویش اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تسکین اور سنی کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں، اگر آئی سی سی کو تشویش تھی تو وہ پہلے بتا دیتے یہ ایکشن کو رپورٹ کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔ سماء/اے پی پی

World T20

Arafat Sunny

Bangladesh bowlers

taskin ahmed

action report to ICC

Tabool ads will show in this div