مصطفیٰ کا قافلہ بڑھنے لگا، وسیم آفتاب اور افتخار عالم بھی شامل

Mustafa Kamal House Pc Khi 10-03

کراچی: ایم کیوایم کے دو اہم رہنما وسیم آفتاب اور افتخار عالم  بھی مصطفی کمال کے ساتھ شامل ہوگئے، سابق رکن رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ قوم کو درپیش مشکلات کے باعث ایم کیو ایم میں شامل ہوئے، ہم سمجھتے تھے کہ ہمارا لیڈر قوم کو ان مشکلات سے نکال لے گا، قوم کے نوجوانوں کو عجیب و غریب نام دیئے جانے پر انتہائی افسوس ہوتا تھا، اس صف میں شامل ہوں جو دلوں کو جوڑنے کیلئے بنی ہے۔ افتخار احمد کہتے ہیں قربانیوں کے باوجود وفاداری ثابت کرنی پڑتھی ہے، ایم کیو ایم کی پوری سیاست قائد کے گرد گھومتی ہے، کارکنان اپنی زندگیاں بچائیں، ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ دیں، قیادت پوری قوم سے دھوکا کررہی ہے۔

کمال ہاؤس آمد پر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے متحدہ قومی موومنٹ کو خیر باد کہنے والے وسیم آفتاب اور افتخار عالم  کا خیر مقدم کیا۔

وسیم آفتاب متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے سرکردہ ممبر رہے اور سابق رکن اسمبلی ہیں جبکہ افتخار عالم  عزیزآباد میں نائین زیرو کے علاقے سے رکن سندھ اسمبلی ہی اور سابق سیکٹر انچارج رہے، اس سے قبل ڈاکٹر صغیر احمد بھی ایم کیو ایم چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

مزید جانیے ؛ ڈاکٹر صغیرمتحدہ سے علیحدہ، مصطفیٰ کمال سے جاملے

پریس کانفرنس کے موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کوخوش آمدید کہا۔

وسیم آفتاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں سے لوگ دور ہوتے ہیں، ہم مشکل حالات میں متحدہ میں شامل ہوئے، ہم سمجھتے تھے کہ ہمارا لیڈر ہمیں اس مشکل سے نکالے گا، انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ مہاجر قوم کی پہچان تعلیم تھی، آج ہمارے ساتھ کیسے کیسے نام منسلک کئے جارہے ہیں،  تاہم انہوں نے کہا کہ جس کو افسوس ہونا تھا، آج اسے افسوس نہیں۔

مزید پڑھیں ؛ فاروق ستار کا مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر کو چیلنج

انہوں نے بتایا کہ جب ہم عہدوں پر گئے تومعلوم ہوا کہ خرابی کہاں ہے، غلط پالیسیوں کے باعث ہم پیپلز پارٹی کے دوست بن سکے نہ دشمن، جب قوم کیلئے کچھ کرنے کا موقع ملتا تو پارٹی لیڈر اتحاد ختم کرکے حکومت سے باہر آجاتے، ق لیگ جو کہیں بھی نہیں تھی مگر وہ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھا کر ڈپٹی وزارت عظمیٰ کا عہدہ لے گئی اور ہم ان وزارتوں سے بھی محروم ہوتے رہے۔

وسیم آفتاب مزید بولے کہ کراچی کو خونریزی سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، ہم پاکستان کی حرمت کو بچانا چاہتے ہیں، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ فلم کس طرف جارہی ہے، کارکن زکوٰة، فطرہ اور قربانی کی کھالوں کی مد میں اربوں روپے جمع کرتے ہیں، جس شخص کو لاشیں چاہئیں اس کو آپ کی کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ نہیں چاہئے، قوم کیلئے آپ سے پناہ مانگتے ہیں، آپ نے اپنی قوم کو ریاست کے سامنے کھڑا کردیا، قوم کو معلوم ہی نہیں ہے کہ ان کا سودا ہوچکا ہے، ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے، ہم "را" کے ایجنٹ نہیں، ہم اس کے بہکاوے میں آئے ہوئے ہیں جس نے حقوق دلانے کا وعدہ کیا تھا، کارکنوں کو ٹشو پیپر اور ٹوائلٹ پیپر کی طرح استعمال کیا گیا، جس کیلئے قربانیاں دیں وہ ملک کی لنکا ڈھانے کے در پر تھا، برطانیہ میں کبھی قائد ایم کیو ایم کیخلاف مقدمہ نہیں چلے گا۔

مصطفیٰ کمال کا پہلا جلسہ کب ہوگا؟

ایم پی اے افتخار عالم نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے اور متحدہ قومی موومنٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی کی باتیں ہمارے دلوں میں تھیں، جب ان لوگوں کو دیکھا تو اپنے اندر کے خوف کو ختم کردیا، خون بہانے اور لاشیں گرانے کی سیاست کو ختم کیا جائے، کارکنوں کو اس جنگ میں جھونک دیا گیا جو کبھی لڑی ہی نہیں گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ متحدہ کی سیاست صرف قائد ایم کیو ایم کے گرد گھومتی تھی، قائد ایم کیو ایم کو آج بھی لاشیں چاہئیں، میٹنگ میں کہا جاتا ہے سب مرتے ہیں ایم پی اے کیوں نہیں مرتے، ہم بھی خوف کی فضاء کا شکار تھے، سوچتے تھے کس طرح چھٹکارا حاصل کیا جائے، کارکنوں کے لواحقین کو نوکری کا لالی پاپ دے دیا جاتا ہے، لاکھوں روپے اڑائے جاتے مگر کارکنوں کو نہیں ملتے، شہداء کے زخموں پر نمک پاشی کی جاتی ہے۔

الطاف حسین کے را سے تعلقات ہیں، مصطفیٰ کمال

افتخار عالم بولے کہ ہم محب وطن شہری ہیں، ہمیں عزت سے جینا ہے، آپ نظریات کی بات کرتے تھے، اسے بالائے طاق رکھ دیا گیا، قربا دینے کے بعد بھی وفاداری ثابت کرنا پڑتی ہے، قائد ایم کیو ایم کے اندر بے انتہاء انا بھری ہوئی ہے، سیاست چمکانے کیلئے جنازوں کو دفنانے نہیں دیا جاتا، خاندان جنازوں کی شکل دیکھنے کیلئے ترس جاتے ہیں۔

مصظفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے اختتام میں واضح کیا کہ دو سے تین ماہ تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، ہمارا مقصد عہدے حاصل کرنا نہیں، ہم آرگنائزیشن بنا رہے ہیں، ہمارا مقصد تنظیم کا سیٹ اپ مکمل کرنا ہے، ہمارے ساتھ ہزاروں لوگ آرہے ہیں، کراچی کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ 10 سال بعد لوگوں کو شہر کی صفائی کا خیال آگیا۔ سماء

MUSTAFA KAMAL

anis qaim khani

new party

waseem aftab

wasim aftab

iftikhar alam

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div