ن لیگی رہنما اقبال ظفر جھگڑا ٹریفک حادثے میں زخمی

جھنگ : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے، جس کے بعد انھیں جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
 
اقبال ظفرجھگڑا شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پشاور سے ملتان جارہے تھے کہ جھنگ میں ڈولی شاہین کے قریب ان کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔ حادثے میں اقبال ظفر سمیت چار افراد زخمی ہوئے،جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اقبال ظفر جھگڑا کے سرپر چوٹ آئی ہے، ان کے دماغ کا سٹی اسکین کیا جارہا ہے، ان کے ڈرائیور کے بازو کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔ لیگی رہنما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور منتقل کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سماء

زخمی

dialogues

Corruption

kremlin

readies

Tabool ads will show in this div