فوادخان ویرات کوہلی کے کردار میں
ممبئی: پاکستانی اداکارفوادخان بھارتی کرکٹرمہندراسنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ویرات کوہلی کا کردارادا کریں گے ۔
ممبئی میں فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ ”ایم ایس دھونی“ کا یہ پوسٹر سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا ہے جس میں وہ ٹرین اسٹیشن کی بینچ پر بیٹھے کسی سوچ میں گم دکھائی دے رہے ہیں۔نیرج پانڈے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مرکز ی کردارسوشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں ۔ فلم میں فواد خان فلم میں ویرات کوہلی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں بالی وڈ اداکارجان ابراہم، رام چرن،انوپم کھیر،گوتم گلاٹی اور کیارہ اڈوانی شامل ہیں۔
فلم ’’ ایم ایس دھونی‘‘ رواں سال 2 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ سماء