دفاعی چیمپئن سری لنکن ٹیم ورلڈ ٹی ٹوینٹی کےلیےبھارت پہنچ گئی

srilanka

          ممبئی : دفاعی چیمپئن سری لنکن کرکٹ ٹیم فاسٹ بالر لاستھ مالنگا کے بغیر ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی۔

ممبئی پہنچنے پر ٹیم کے نومنتخب کپتان اینجلومیتھیوز نے کہا کہ میں ذہنی طور پر ٹیم کی قیادت کیلئے تیار نہیں تھا تاہم بورڈ حکام کی پیشکش کو ٹھکرا نہیں سکا اور ٹیم کیلئے اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری قبول کی ہے، بورڈ حکام نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور میں انہیں ٹھیس نہیں پہنچاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی ماضی کا حصہ بن چکی ہے، ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اس کے باوجود کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، میں چاہتا ہوں کہ کھلاڑی بغیر کسی دباﺅ میگا ایونٹ میں پرفارم کریں اور ہم ٹائٹل کے دفاع کیلئے ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

سری لنکن ٹیم کے اہم فاسٹ بالر اور سابق کپتان مالنگا ٹیم کے ہمراہ بھارت نہیں آئے ہیں۔ وہ انجری سے بحالی کا عمل ملک میں مکمل کریں گے، تاہم امید ہے کہ وہ پہلے میچ سے قبل ٹیم جوائن کر لیں گے۔

 سری لنکا کو سپر ٹین میں گروپ ون میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور گروپ بی فاتح کوالیفائر ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 17 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کرے گی۔ سماء

world t20 2016

Tabool ads will show in this div