حکمران آئین پر مکمل عمل درآمد کریں، پروفیسر محمد ابراہیم
اسٹاف رپورٹ
کراچی : جماعت اسلامی کے رہنماء اور طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے حکمرانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آئین پر مکمل عمل کریں، مذاکرات سے متعلق جلد خوشخبری سنائیں گے۔
کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ 2 تین روز میں حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں میں ملاقات ہوگی، مذاکرات سے متعلق جلد خوشخبری سنائیں گے۔
انہوں نے حکمرانوں سے درخواست کی کہ آئین پر مکمل عمل کریں، اسلامی دفعات پر من وعن عملدرآمد کیا جائے، مذاکرات کیخلاف باتیں کرنیوالے اپنی ہی باتوں کی نفی کرتے ہیں، امن مذاکرات کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کا تھا۔ سماء