عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنے کیلئے تیار ہوجائیں

Loadshedding Isb Pkg 09-03

اسلام آباد : عوام لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوؤں پر کان نہ دھریں، وزارت پانی و بجلی نے حقائق سامنے رکھ دیئے موسم گرما میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 800 میگاواٹ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

کس نے کہا کہ گرمیوں میں بجلی دھوکا نہیں دے گی، عوام لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں، وزارت پانی و بجلی نے خبردار کردیا۔

وزارت پانی و بجلی کی دستاویز کے مطابق موسم گرما میں بجلی کی قلت 5 ہزار 822 میگاواٹ تک رہے گی، جولائی تک بجلی کی طلب 23 ہزار107 میگاواٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ پیداوار 17 ہزار 285 میگاواٹ ہوگی، شہروں میں لوڈشیڈنگ 6 جبکہ دیہات میں 8 گھنٹے تک محدود کرنے کے دعوے بھی ہوا ہوتے نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ سال گرمیوں میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 16 ہزار800 میگاواٹ رہی تھی، جبکہ 3 سال کے دوران گرمیوں میں اوسط شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تھا، رواں سال پیداوار میں اضافہ تو ہوا لیکن طلب بڑھنے کے باعث لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنا ممکن نہیں۔ سماء

Loadshedding

summer

spring

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div