جئے سندھ قومی محاذ کا گلشن حدید سے مارچ، تبت سینٹر پر دھرنا، مقتول رہنما کی نماز جنازہ ادا

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے گلشن حدید سے تبت سینٹر تک مارچ کیا گیا، کارکنوں نے تبت سینٹر پر دھرنا بھی دیا، مقتول رہنما مقصود قریشی کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

جسقم کے مارچ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مقصود قریشی اور ان کے ساتھی کی میت کو بھی ایمبولیس کے ذریعے تبت سینٹر لایا گیا، جہاں لاشیں رکھ کر دھرنا دیا گیا۔

مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جسقم  کے چیئرمین صنعان قریشی کا کہنا تھا کہ جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کیا جائے، مارچ کے اختتام پر جسقم کے مقتول رہنماء مقصود قریشی اور ان کے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد میتیں لاڑکانہ روانہ کردی گئیں۔ سماء

dialogues

سندھ

ramp

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div