پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل،اعلان جلدمتوقع

Pak india

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/Pak-Match-Shifted-PKG-09-03.mp4"][/video]

کراچی:ورلڈ کپ ٹی 20 کے سب سے اہم میچ کے مقام کا فیصلہ ہوگیاہے۔ پاک بھارت میچ کا مقام تبدیل کردیا گیاہے۔روایتی حریف 19 مارچ کوکولکتہ میں ٹکرائیں گے۔بھارت نے آئی سی سی کواس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔تاہم اس معاملے پر آئی سی سی کے حتمی جواب اور منظوری کا انتظارہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے پاک بھارت ميچ دھرم شالہ سےمنتقل کئےجانے کي درخواست کی تھی۔  بھارتي بورڈ نے پاکستان کی درخواست مان لی ہے۔یہ میچ اب کولکتہ میں 19 مارچ کا کھیلا جائے گا۔ تاہم اس میچ کے مقام کی باضاطبہ منتقلی کے لیے آئی سی سی کی منظوری درکار ہے۔اس سلسلے میں جلد آئی سی سی کا جواب آجائے گا۔

Pak Match Shifted PKG 09-03

پاکستان کوسیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دھرم شالہ ميں کھيلنےپرخدشات تھے۔بھارتي رياست ہماچل پردیش کےوزيراعلي نےبھي سیکیورٹی معاملات پر ہاتھ کھڑے کرديئے تھے۔ پاکستان اور بھارت میچ کی ممکنہ طور پر منتقلی کے بعد پاکستان کے ورلڈ ٹی 20 میں تمام میچز صرف چندی گڑھ اور کولکتہ  میں ہی ہونگے۔ سماء

Pakistan India match

world t20 2016

Tabool ads will show in this div