رینٹل پاور کرپشن کیس، آئندہ سماعت پر راجاپرویزسمیت تمام ملزمان طلب
اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاؤر کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، نیب نے سابق وزیراعظم کے خلاف نیا ریفرنس دائر کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج حاضری سے استثناء کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوئے، دوسری جانب، نیب نے رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف نیا ریفرنس جمع کروا دیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ راجا پرویز اشرف کے بطور وزیر پانی و بجلی فیصلوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو طلب کرتے ہوئے سماعت نو اپریل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کی مشینری کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے۔ سماء