کراچی میں انڈرپاس بنانےکیلئےمندرگرانےکی خبرپرچیف جسٹس کانوٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کراچی میں انڈرپاس اور فلائی اوور کی تعمیر سے مندر کے متاثر ہونے کی خبر پر ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف سیکریٹری سندھ اور کراچی انتظامیہ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر ازخود نوٹس لیا۔ خبر میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر سے شری رتنیشور مہادیو مندر کو نقصان پہنچنے کے خدشے کا اظہار کیا گیا۔

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سندھ اور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ سے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر سے مذکورہ مندر کو واقعی کوئی خطرات لاحق ہیں یا نہیں۔ سماء

burger

evidences

wind

Tabool ads will show in this div