جسقم رہنما مقصود قریشی اور سلیمان ودھو کی نماز جنازہ ادا

لاڑکانہ : لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں جسقم کے رہنما مقصود قریشی اور سلیمان ودھو کی نماز جنازہ بائی پاس روڈ پر ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں قوم پرست پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جسقم کے رہنما بشیر خان قریشی کے بھائی مقصود قریشی اور کارکن کو بھریا روڈ پر دو روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا اور گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ رہنماؤں کی ہلاکت پر سندھ کے مختلف شہروں میں مشتعل کارکنوں نے احتجاج کیا۔ واقعہ کے دو روز بعد دونوں رہنماؤں کی نماز جنازہ رتوڈیرو بائی پاس پر ادا کرنے کے بعد بشیر قریشی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دوسری جانب رتو ڈیرو شہر سوگ میں مکمل طور پر بند ہے۔ سماء

dialogues

charges

james bond

Tabool ads will show in this div