پشاورمیں خاتون ہیلتھ ورکر کے اغوا کیخلاف مشتعل اہلخانہ کا احتجاج
پشاور : پشاور میں خاتون ہیلتھ ورکر کے اغواء کے خلاف رشتہ دار مشتعل ہوگئے، مغویہ کے دیور نے پستول کے زور پر موٹر وے پر ٹریفک رکوادی۔
پشاور کے نواحی علاقے گلوزئی میں کریم خان نامی شخص کے گھر رات گئے مسلح ڈکیت داخل ہوئے، انہوں نے پانچ تولے سونا اور دس ہزار نقدی لوٹی اور اس کی بیوی کو بھی اغوا کرلیا۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ اور رشتہ دار مشتعل ہو کر موٹر وے پر نکل آئے۔
انہوں نے اسلحہ کے زور پر گاڑیوں کو روکا، مغویہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی اہلیہ ہیلتھ ورکر اور انسداد پولیو ٹیم کا حصہ تھی۔ سماء