افغانستان سے فوجی انخلاکےباعث فاٹامیں مسائل پیداہونگے،صدر
اسلام آباد : صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ افغانستان سے بین الاقوامی فوج کے انخلاء سے فاٹا کے لئے نئے مسائل پیدا ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ فاٹا عشروں تک ایک پرامن علاقہ رہا مگر افغانستان میں سوویت یونین کی مداخلت اور مسلسل کشیدگی نے قبائلی علاقوں پر منفی اثرات مرتب کئے۔ فاٹا کے جرات مند لوگوں نے پاکستان کیلئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں، حکومت ان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ فاٹا کی اقتصادی ترقی ہی امن واستحکام کی ضمانت ہے۔
صدر نے کہا کہ حکومت کی افغانستان سے متعلق پالیسی کا مقصد وہاں امن واستحکام کو فروغ دینا ہے۔ سماء