طاقت کا استعمال ناکام ہوچکا، قبائلی جرگے سے مسائل حل ہوسکتے ہيں، فضل الرحمان
اسٹاف رپورٹ
کراچی : جمعيت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئين کو نہ ماننا جرم اور آئين کو مانتے ہوئے اس کے مقاصد پر عمل نہ کرنا بھی غلط ہے، طاقت کے استعمال کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے، قبائلی جرگے سے مسائل حل ہوسکتے ہيں۔
جے یو آئی (ف) کراچی سيکريٹريٹ کی افتتاحی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پر حکومتی نيت پر کوئی شبہ نہيں ليکن اس بات پر اطمينان نہيں کہ حکومت اپنے مقاصد ميں کامياب ہوسکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قبائلی جرگے سے مسائل زيادہ بہتر انداز ميں حل ہوسکتے ہيں، طاقت کے استعمال کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے، شدت پسندی، انتہاء پسندی اور فرقہ واريت سے نکلنا ہوگا۔ سماء