انشاءاللہ جلداچھی خبریں ملیں گی،انیس قائم خانی
کراچی:انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ہزاروں لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔ہم جلد ایک اجتماع کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے انیس قائم خانی کاکہناتھاکہ ہمارےرابطےمیں پوراپاکستان ہے۔ ہم دولوگ تھے،اب تین ہوگئےہیں۔انیس قائم خانی نے کہاکہ ہم لوگ دیواروں پرنہیں دلوں میں بسنےآئےہیں۔
انھوں نے واضح کیاکہ قومی سطح کی پارٹی بنارہےہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی پرلسانی چھاپ لگے۔ انیس قائم خانی نے بتایا کہ پارٹی کے لئے دس نام آئےہیں۔اپریل تک سب کچھ سامنےآجائےگا۔انیس قائم خانی کا کہنا تھاکہ پتہ نہیں کون وال چاکنگ کررہا ہے۔ ہم اپناجناح گراؤنڈبناکرجلسہ کریں گے۔ سماء
MUSTAFA KAMAL
anis qaim khani
new party
تبولا
Tabool ads will show in this div