کوئٹہ کاجبل نور
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں ایک ایسی پہاڑی موجود ہےجس کی سرنگوں میں نوےلاکھ سے زيادہ قرآن مجید کے شہید اور نایاب نسخے محفوظ کيے گئے ہیں ۔
کوئٹہ کے نواح میں واقع اس پہاڑ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے دامن میںقرآن پاک کے لاکھوں شہید نسخے محفوظ ہيں۔ مقدس کلام کي بےحرمتي نہ ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اِس نيک مقصد کي خاطر حاجي عبدالرشيد لہڑي نے اپنےبڑے بھائي اور دو دیگر دوستوں کے ہمراہ چوبيس سال قبل ايک سرنگ کھودي۔اس پہاڑی کو1992ء میں جبل نورالقرآن کانام دیاگیا۔
یہاں ستر سرنگوں میں اب تک قرآن کريم کے 90لاکھ سے زيادہ نسخوں کو محفوظ کیاجاچکا ہے۔منتظمین کے مطابق جبل نورالقران میں اب تک قرآن پاک کے 25لاکھ سے زيادہ نسخوں کو درستگی کے بعد مختلف مدارس اور مساجد کو فراہم کیا جاچکا ہے۔یہاں جگہ کم پڑنے کی وجہ سے جبل نور پر قران پاک کے شہید اور ضعیف نسخوں سے بھرے ہزاروں تھیلے پہاڑی کے اوپر رکھے گئے ہیں جن کیلئے مزید سرنگيں کھودي جارہي ہيں اور يہ فريضہ چالیس سالہ ظاہر انجام دے رہا ہے۔
چار کلومیٹر لمبي جبل نور القرآن کی پہاڑی قرآن پاک کے گیارہ سوہجری تک کے قدیم اورنایاب نسخے اپنے اندر سموئے ہوئےہے۔ يہاں عبادت کیلئے بھي مخصوص جگہيں بنائي گئي ہيں۔ سماء