پشاور میں خاتون ہیلتھ ورکر اغواء کے بعد قتل، موٹر وے پر لواحقین کا احتجاج

اسٹاف رپورٹ

پشاور : پشاور میں خاتون ہیلتھ ورکر کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا، واقعے کیخلاف مسلح مظاہرین نے موٹر وے کو ایک گھنٹے تک بند رکھا۔

پشاور اسلام آباد موٹر وے پر گلوزئی کے یہ مکین لیڈی ہیلتھ ورکر کے اغواء اور قتل پر سراپا احتجاج ہیں، گاڑیاں نہ رکیں تو بعض مظاہرین نے اسلحہ نکال لیا۔

مظاہرین کے مطابق گزشتہ رات مسلح افراد نے کریم خان کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور اس کی بیوی کو اغواء کرلیا، جس کی لاش بعد ازاں نواحی علاقے سے ملی۔

کریم کے مطابق اس کی بیوی ہیتلھ ورکر تھی اور انسداد پولیو ٹیم کا حصہ تھی، مسلح افراد اس کے گھر سے 5 تولے سونا اور نقدی بھی لے گئے۔

پولیس واقعے کو گھریلوں تنازع کا نتیجہ قرار دے کر جان چھڑارہی ہے۔

سماء

پاکستان

updates

squads

violation

Tabool ads will show in this div