پاکستان کا ایٹمی پروگرام تہ در تہ حفاظتی حصار میں ہے، وزیراعظم
اسٹاف رپورٹ
ہیگ : وزيراعظم نواز شريف نے کہا ہے کہ عالمی ايٹمی سلامتی کیلئے امريکی صدر براک اوباما کے اقدامات قابل ستائش ہيں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام تہ در تہ حفاظتی حصار ميں قائم ہے۔
ہيگ ميں عالمی ايٹمی سلامتی کی کانفرنس سے خطاب ميں وزيراعظم نواز شريف نے کہا ہے کہ صنعت، ميڈيکل اور سائنسی تحقيق کے ميدان ميں نيوکلئير توانائی کی ضرورت موجود ہے، پاکستان کا ايٹمی پروگرام انتہائی محفوظ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام 5 ستونوں پر کھڑا ہے، 40 سال سے محفوظ ترين ايٹمی پروگرام بحفاظت چلارہے ہيں، نيوکلیئر سیکيورٹی کا معاملہ انتہائی اہم ہے۔
نواز شریف کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سے استفادے کے ساتھ خطرات سے باخبر رہنا بھی ناگزير ہے، پاکستان نے نيو کلیئر سیکيورٹی کيلئے بھرپور کردار ادا کيا اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایشیاء کو اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے امن اور استحکام کی ضرورت ہے۔ سماء