سندھ اسمبلی : تھر کی بھوک اور بدحالی پر اپوزیشن کی قرار داد خلاف قانون قرار

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سندھ اسمبلی ميں تھر کی بھوک اور بدحالی پر اپوزيشن کی قرار داد خلاف قانون  قرار دے دی گئی، ايوان ميں سائيں نے بھی دہائی دی، کہتے ہیں سانحہ تھر کی آڑ میں سندھ حکومت کے خلاف سازش ہورہی ہے۔

روٹی، پانی، بھوک، بے سروسامانی، تھر کا المیہ، اسی پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا پیش کی، جس پر صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنا تو ضروری نہ سمجھا، البتہ قرارداد کو خلاف قانون قرار دیدیا۔

اس معاملے پر سکندر میندھرو اکیلے نہیں تھے سب وزراء ان کے ساتھ یک زبان ہوگئے، ایوان میں اپوزيشن ليڈر فيصل سبزواری کی بھی ایک نہ چلی، باری آئی بڑے سائيں کی، تو ايک دم پھٹ پڑے بولے، سانحہ تھر کی آڑ ميں سندھ حکومت کے خلاف سازش ہورہی ہے۔

بحث کے بعد بالآخر اپوزيشن کی بات مان لی گئی اور منگل کو 2 گھنٹے

تھر کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔ سماء

 

سندھ

خلاف

doping

canadian

colonel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div