کل 97 فیصد اسکولز کھلیں گے، رانا مشہود کا دعویٰ

لاہور : پنجاب کے  وزير تعليم رانا مشہود نے دعویٰ کيا ہے کہ کل 97 فيصد پرائيويٹ اسکولز کھلے رہيں گے، دوسری جانب ہڑتال کے مسئلے پر پنجاب ميں نجی اسکولز مالکان کی تنظيموں ميں اختلافات برقرار ہيں۔

فيسوں ميں اضافے کے معاملے پر نجی تعليمی اداروں کے مالکان بٹ گئے، حکومت نے ايک دھڑے کے ساتھ مذاکرات کے بعد 97 فيصد اسکولز کھلنے رہنے کا دعویٰ کرديا۔

صوبائی وزير تعليم نے بتايا کہ صرف 3 اسکول مالکان ہڑتال کے فيصلے پر قائم ہيں، 2 روز ميں نئے لائحہ عمل کا اعلان کريں گے۔

پرائيويٹ اسکولز ايسوسی ايشن نے مسائل حل کرنے کیلئے 10 رکنی کميٹی بنانے کے حکومتي فيصلے کي تائيد کي جبکہ اسکول اونرز فيڈريشن اسے تسليم کرنے کو تيار نہيں۔

بورڈ آف انٹر ميڈيٹ اينڈ سکينڈری ايجوکيشن کے دفتر ميں بريفنگ کے دوران بھی اسکولز مالکان کے مؤقف ميں کھلا تضاد نظر آيا۔ سماء

PUNJAB

School Fees Issue

Rana Mashhud

Private School Strike

Tabool ads will show in this div