پنجاب میں نجی اسکولز بند کرنیکا اعلان

School Fee Issue Lhr Pkg Toqeer 06-03

لاہور : پنجاب بھر کے نجی اسکولز مالکان نے فيسوں ميں اضافے پر پابندی کا قانون ماننے سے انکار کرديا اور  آئندہ منگل اور بُدھ کو اسکول احتجاجاً بند رکھنے کا اعلان کردیا، دوسری طرف وزير تعليم پُراميد ہيں کہ ہڑتال کی نوبت نہيں آئے گی۔

نجی تعليمی اداروں کی ميں نے مانوں کی رٹ برقرار ہے، فيسوں ميں اضافے پر پابندی کیخلاف ڈٹ گئے، پرائيويٹ اسکولز ايسوسی ايشن نے منگل اور بدھ کو تالہ بندی کا اعلان کرديا۔

پرائيويٹ اسکولوں کا مؤقف ہے کہ پنجاب حکومت فيسوں ميں اضافہ نہيں چاہتی، تو اسکولز پر عائد ٹيکس واپس لے۔

دوسری جانب پنجاب کے وزير تعليم معاملہ مذاکرات کی ميز پر حل کرنے کیلئے پُر اُميد ہيں۔

اس صورتحال پر والدين بھی برہم ہيں، کہتے ہيں حکومت اور اسکول مافيا کی جنگ ميں بچوں کی پڑھائی مذاق بن گئی ہے۔

ڈيڈ لاک کے خاتمے کیلئے پرائيويٹ اسکولز مالکان کی آج وزيراعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات متوقع بھی جو نہ ہوسکی۔ سماء

PUNJAB

Private School

Rana Mashhud

Protest for Fees Issue

Tabool ads will show in this div