صدر مملکت کی غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلئےجکارتاآمد

Mamnoon Hussain

جکارتا : صدر مملکت ممنون حسین او آئی سی کے پانچویں غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جکارتہ پہنچ گئے۔ صدر مملکت ممنون حسین فلسطین اور القدس کے معاملہ پر اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی کے پانچویں غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اتوار کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ پہنچ گئے جو آج 7 مارچ کو منعقد ہو رہا ہے، جکارتا آمد پر صدر مملکت کا حلیم ایئربیس پہنچنے پر انڈونیشیا کے وزیر برائے ویلجیز، ڈس ایڈوانٹیجڈ ریجن اینڈ ٹرانس مائیگریشن مروان جعفر نے استقبال کیا، خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھیں، اس موقع پر انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر محمد عاقل ندیم اور سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام بھی ایئربیس پر موجود تھے۔

راویتی لباس میں ملبوس دو ننھے منے بچوں نے صدر مملکت اور خاتون اول کو پھول پیش کئے، صدر مملکت ممنون حسین (آج) پیر کو سربراہ اجلاس میں شریک 49 مسلم ریاستوں سے آئے نمائندوں اور سربراہان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں فلسطین میں موجودہ صورت حال کے ساتھ ساتھ القدس شریف (یروشلم) پر اسرائیل کے بلاجواز قبضہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

میڈیا سے مختصر گفت گو میں وفاقی وزیر موسمی تغیرات زاہد حامد کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے اعلیٰ سطح کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت فلسطینی عوام کی قانونی جدوجہد کی مکمل حمایت ہے، زاہد حامد جنہوں نے صبح کے وقت او آئی سی سربراہ اجلاس کے دوران ہونے والی وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کی ہے نے کہا کہ اس اجلاس کے شرکاءنے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی حدود کے غیر قانونی قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، سعودی عرب، ایران، انڈونیشیا، تاجکستان، فلسطین، مصر اور عمان کے وزراء خارجہ اجلاس کے شرکاء میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے نمائندوں نے متفقہ طور پر فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی حدود میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کا نوٹس لے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور فلسطین کی آزاد ریاست کیلئے پاکستان کے موقف کو پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق شفاف اور منصفانہ انداز میں مسئلہ فلسطین کے فوری حل کا خواہاں ہے۔ سماء

MUSLIMS

president mamnoon hussain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div