براہ راست مذاکرات کا وقت آگیا،مذاکراتی ٹیمیں طالبان شوریٰ سے ملاقا ت کیلئے وزیرستان روانہ

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
پشاور : کالعدم طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کیلئے حکومتی اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن وزیرستان روانہ ہوگئے۔ تمام اراکین بذریعہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان کے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوئے۔

حکومتی کمیٹی کی طالبان شوریٰ سے آج شمالی وزیرستان میں ملاقات کا قوی امکان ہے، حکومتی کمیٹی کی سربراہی وفاقی سیکریٹری حبیب اللہ خٹک اور طالبان کمیٹی کی سربراہی مولانا سمیع الحق کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ارکان آج اسلام آباد سے مولانا سمیع الحق کے ساتھ بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور پہنچے، جہاں ارباب محمد عارف اور رستم شاہ مہمند، مولانا یوسف شاہ اور پروفیسر محمد ابراہیم موجود تھے۔

بعد ازاں معزز کمیٹی ممبران پشاور ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذیریعہ شمالی وزیرستان روانہ ہوگئے۔ طالبان شوریٰ کے رہنماؤں سے ملاقات میرعلی کے کسی مقام پر ہوگی، تاہم حملے یا کسی بھی ناگہانی صورت حال کے باعث مذاکراتی مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی اسکاؤٹس ہیڈکوارٹرز میں بات چیت پر اصرار کررہی ہے۔ واضح رہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کل موسم خراب ہونے کے باعث روانہ نہ ہوسکے تھے، جس کے بعد ملاقات ایک روز کیلئے ملتوی کی گئی۔ سماء

Sohail Khan

missiles

confidence

Tabool ads will show in this div