بیس سال سے احتساب ہورہا ہے، پرویز رشید

Pervaiz rasheed Asase SOT 06-03

لاہور : وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں پرویز مشرف نے نیب کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، عمران خان نے خیبرپختونخوا میں نیب سربراہ کو نکالا، چیئرمین نیب نے نظام میں خامیوں کو خود تسلیم کیا، ن لیگ کا 20 سے احتساب ہورہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے نیب کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، ہمارا احتساب 20 سال سے ہوتا آرہا ہے، بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف نے ہمارا احتساب کیا، وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ایک ایک پائی کا حساب دیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں نیب کے سربراہ کو نکالا، پی ٹی آئی کپتان بتائیں کہ اُن کی دُم پر کس کا پاؤں ہے، چیئرمین نیب نے نظام میں خامیوں کو خود تسلیم کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اگر یقین ہوگا کہ کھلاڑی محفوظ ہیں تو ہی ورلڈ ٹی 20 کیلئے قومی کرکٹ  ٹیم بھارت بھیجیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے سرفراز مرچنٹ کے الزامات پر کمیٹی بنائی ہے، مصطفیٰ کمال کے پاس شواہد ہیں تو کمیٹی کو پیش کریں، کراچی میں شاہد حامد، حکیم محمد سعید سمیت نامی گرامی شخصیات کو قتل کیا گیا۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں مصطفیٰ کمال کے بیان پر انکوائری کرنی ہے تو پھر پرویز مشرف اور عمران خان کو بھی شامل کیا جائے، سابق صدر ایم کیو ایم کو حکومت میں لائے، عمران خان کو بھی بتانا چاہئے کہ 2004ء کی بات اب کیوں یاد آرہی ہے، ن لیگ نے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے سندھ میں اپنی حکومت ختم کرادی۔ سماء

PERVEZ RASHEED

INFORMATION MINISTER

PTI

IMRAN KHAN

MUSTAFA KAMAL

Tabool ads will show in this div