میزائل حملے کسی صورت قابل قبول نہیں،وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک:
لندن : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دیگر ممالک سے بہتر تعلقات ہو رہے ہیں، دیگر ممالک پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ہیگ میں ہونے والی جوہری سیکیورٹی کانفرنس سے شرکت کے بعد لندن پہنچنے پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، میزائل حملے کسی صورت قبول نہیں، تاہم ان میں کمی حوصلہ افزا ہے، تين ماہ سے نہيں ہوئے، آئندہ بھی نہيں ہونے چاہيئے۔

کراچی آپریشن سے متعلق وزیراعظم نواز شیرف کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کے بہتر نتائج سامنے آئے، وقت لگے گامگر امن ضرور آئے گا، بجلی بحران پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے سات سال میں اکیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، جمہوریت اور عدلیہ کی بحالی میں میڈیا کا اہم کردار رہا، بہت جلد پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا، جس کیلئے طالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں پر امید ہوں، انشا اللہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ سماء

KESC

Tabool ads will show in this div