مذاکرات میں سنجیدہ ہیں،جنگ بندی میں توسیع چاہتےہیں،بلیغ الرحمان

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ و تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت امن مذاکرات میں سنجیدہ ہے، جنگ بندی میں توسیع چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں کانفرس سے خطاب اور میڈیا سے گفت گو میں بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی سنجیدگی کے باعث ہی طالبان کے ساتھ مذاکرات اس نہج پر پہنچے ہیں۔ طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق سوا پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے اس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جو ہوگا قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ چار سالوں میں تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کے دو سے چار فیصد تک لایا جائے گا، آئندہ مالی سال تمام وزارتوٕں کے بجٹ میں کٹوتی کی جائے گی، تاہم تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ سماء

ahmadinejad

hub

sanitation

moin akhtar

Tabool ads will show in this div