لاہور : مکان کے تنازع پر 5 افراد کا قتل، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور کے علاقے ہربنس پورہ ميں 10 مرلے کے مکان کا تنازع 5 افراد کو زندگیوں سے محروم کرگیا، قتل کے لرزہ خيز واقعے ميں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہربنس پورہ کے علاقے مہر فياض کالونی میں  منگل اور بدھ کی درميانی شب سائرہ اپنے خاوند جہانگير اور مسلح محافظوں کے ہمراہ فیصلے کیلئے پنچایت ميں پہنچی، جہاں اس کا بھائی اعجاز اپنے سسر اور سالوں سميت موجود تھا، تلخ کلامی پر کراس فائرنگ ميں اعجاز کا سسر، اس کے 3 بيٹے جبکہ سائرہ کا خاوند جہانگير جاں بحق ہوگئے، اہل علاقہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پوليس کی موجودگی ميں ہوا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ پوليس نے اعجاز کے برادر نسبتی محمد اشرف کی مدعيت ميں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرليا گيا ہے، پنچایت میں اہلکاروں کی موجودگی سے متعلق پوليس حکام کا کہنا ہے کہ  اہلکار تنازع کو خاندان کا اندرونی معاملہ سمجھ کر وہاں سے نکلے جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔

گرفتار خاتون سائرہ کا کہنا ہے کہ مکان والد نے اس کے نام کیا تھا جس پر بھائی قابض ہوگيا۔ سماء

لاہور

Azadi March

ملزمان

squads

Tabool ads will show in this div