کراچی : فیڈرل بی ایریا کی ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کی ٹیکسٹائل مل میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

فیڈرل بی ایریا صنعتی ایریا کی ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔

فیکٹری میں لگی آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید 3 گاڑیاں طلب کرنا پڑیں، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آتشزدگی پر قابو پالیا گیا، تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ سماء

burger

بی

Tabool ads will show in this div