حکومتی کمیٹی اور طالبان جنگ بندی میں توسیع پر متفق، شوریٰ کچھ قیدیوں کی رہائی پر آمادہ

اسٹاف رپورٹ

پشاور :  حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے دوران جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا، شوریٰ  نے بعض قیدیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے مطالبات کی فہرست حکومتی کمیٹی کے حوالے کردی۔

حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوگئے، مکمل اختیارات کیساتھ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے خفیہ مقام پر مذاکرات کے 2 دور ہوئے، جس کے بعد حکومتی ارکان نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے، پروفیسر ابراہیم کہتے ہیں قوم کو خوشخبری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق طالبان شوریٰ نے مطالبات کی نئی فہرست حکومتی کمیٹی کے حوالے کردی جبکہ جنگ بندی میں توسیع کے حکومتی مطالبے پر مثبت جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ بات چیت کا عمل جاری رہنے تک جنگ بندی رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان شوریٰ کی جانب سے بعض قیدیوں کی رہائی پر آمادگی بھی ظاہر کردی گئی ہے، ترجمان کالعدم تحریک طالبان کہتے ہیں کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، یہ عمل مزید آگے بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فریقین نے مذاکرات میں پیش رفت پر اتفاق کیا ہے، حکومتی کمیٹی ابھی ہماری مہمان ہے۔ سماء

trains

ahmadinejad

historic

Tabool ads will show in this div