انیس قائم خانی کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

KAMAL BALDIA SOT 04-03

کراچی:انسداددہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کیس میں ایم کیوایم کے سابق رہنما انیس قائم خانی کے ناقابل ضمانٹ وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔

آج کی سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسرسے سوال کیاکہ انیس قائم خانی کہاں ہیں،گرفتارکیوں نہیں کیا؟۔تفتیشی افسرکاکہناتھاکہ انیس قائم خانی کی گرفتاری کیلئےایئرپورٹ حکام کوآگاہ کردیاتھا۔ ایف آئی اےکوخط لکھاکہ انھیں گرفتارکیوں نہیں کیاگیا۔عدالت نے تفتیشی افسرکو کہا کہ انیس قائم خانی تو آچکے ہیں، آپ نے گرفتار کیوں نہیں کیا؟۔عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیاکہ اب توآپ کومعلوم ہےوہ کہاں ہیں،گرفتارکریں۔

عدالت نے سلیم شہزاداورعبدالقادرپٹیل کےبھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عبدالقادرپٹیل کی گرفتاری  کیلئے بھی خط لکھاہواہے۔

کیس کی سماعت کے موقع پر ڈاکٹرعاصم حسین کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ تاہم عدالت میں شریک ملزمان وسیم اختر،رؤف صدیقی، عثمان معظم پیش ہوئے۔

جیل حکام نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کوبیماری کےباعث پیش نہیں کیاجاسکتا۔

عبدالقادرپٹیل نےوکیل کےذریعےعدالت سےرجوع کرلیا۔ ان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدمےکی تفصیل فراہم کی جائے۔

 تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سلیم شہزادنےبرطانوی پاسپورٹ پر 15 جنوری 2013 کوسفرکیا۔عدالت نے پراسیکیوٹرسے سوال کیا کہ برطانوی شہری کوہم کیسےبلاسکتےہیں؟۔کیا برطانیہ کیساتھ قیدیوں کےتبادلےکامعاہدہ ہے؟ ۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انٹرپول کےذریعےملزم کوبلایاجاسکتاہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کیس کی سماعت22مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔ ڈاکٹرعاصم پراپنے اسپتال میں دہشت گردوں کاعلاج کرنےکاالزام ہے۔ سماء

Dr Asim case

Ziauddin Hospital

anis qaim khani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div