سانحہ اسلام آباد کچہری، آئی جی، ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی جی این سی ایم سی تبدیل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سانحہ کچہری کے بعد آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی جی این سی ایم سی کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا، ڈی آئی جی خالد خٹک آئی جی اور سلطان اعظم تیموری ایس ایس پی آپریشنز کی اضافی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سکندر حیات اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کو وزیر داخلے کے حکم پر تبدیل کیا گیا ہے، حکومت نے ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائسز مینجمینٹ سیل کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور طارق لودھی کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردی ہیں، نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر عامر اشرف کو ڈی جی این سی ایم سی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق آئندہ ایک ہفتے میں باقاعدہ تعنیاتیاں کردی جایئں گی، ترجمان کے مطابق تبدیلیوں کا بنیادی مقصد اسلام آباد کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔ سماء

سی

فٹبال

جی

آئی

ایس

پی

ڈی

conflict

Tabool ads will show in this div