دو سالہ بچے کی لاش واشنگ مشین سے برآمد

Child Murder Updt Lhr Pkg 04-03 لاہور : لاہورميں شادي ميں شرکت کیلئے آنے والا دو سال کے بچے کو قتل کرديا گيا، دو سالہ قاسم کي تشدد زدہ لاش واشنگ مشين سے ملي، والد کا الزام ہے کہ بچے کو اس کے سسرالي رشتے داروں نے قتل کيا۔ لاہور کے خاندان کا جھگڑا تو تھا بڑوں کا، ليکن اس کي سزا کم سن بچے کو ملی، دو سالہ قاسم والدين کے ساتھ ايبٹ آباد سے شادي ميں شرکت کے لئے لاہور آيا، جس کے بعد بچہ گزشتہ روز جمعرات کو لاپتا ہوا۔ تلاش شروع ہوئي تو قاسم کي لاش واشنگ مشين سے مل گئي۔ والد کا الزام ہے کہ قاسم کو ننھيال ميں سے ہي کسي نے قتل کيا۔ قاسم کے ماموں نے خانداني جھگڑے کا اقرار تو کيا، ليکن ان کا اصرار ہے کہ بچے کو کسي عزيز نے قتل نہيں کيا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کي ميت ورثا کے حوالے کردي گئي اور قتل کے شبے ميں آٹھ افراد حراست ہيں، دوسری جانب وزيراعليٰ پنجاب نے بھي واقعہ کا نوٹس ليتے ہوئے پوليس سے رپورٹ طلب کرلي ہے۔ سماء

MINOR BOY

FAMILY DISPUTE

Lahore Killing

Tabool ads will show in this div