مصطفیٰ کمال کے الزامات؛پی ٹی آئی کا کمیشن بنانےکامطالبہ

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/Khurram-Sher-Zaman-1800-Sot-Khi-04-03.mp4"][/video]

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماء خرم شیر زمان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات پر ایسا جوڈیشل کمیشن بنایا جائےجس سے نتائج ملیں۔

خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ الزامات کی جلد اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں، اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا مجھےچیف جسٹس، سپریم کورٹ اور عدالتوں پر یقین ہے۔ سماء

JUDICIAL COMMISSION

Mustafa Kamal allegations

PTI Karachi leader

former mayor

Tabool ads will show in this div