کمالیہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 6 زائرین جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ : کمالیہ کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مسافر بس سخی سرور کے دربار سے واپس ہڑپہ جارہی تھی کہ کمالیہ بائی پاس کے قریب مل فتیانہ روڈ پر ٹائر پھٹ گیا، بس الٹنے سے 6 مسافر موقع پر چل بسے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

حادثے کی شکار بس میں 53 مسافر سوار تھے جن میں سے 47 زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کمالیہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا گیا۔ سماء

زخمی

Tabool ads will show in this div