خضدار میں دہشت گردوں کا تھانے پر دستی بم سے حملہ

ویب ڈیسک :
خضدار : ڈسٹرکٹ خضدار میں نامعلوم افراد نے سٹی تھانے پر حملہ کردیا، دہشت گرد تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خضدار میں واقع سٹی تھانے پر جمعہ کی علی الصبح دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا، حملے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ بم حملے سے پولیس موبائل اور تھانے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم حملے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانے میں کم نفری کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سماء

compromise

ambassador

خضدار

signed

Tabool ads will show in this div